جموں و کشمیر میں پاکستانی سمیت 30ٹی وی چینلوں کی نشریات پرپابندی

channels
وادی میں میں امن ،ہم آہنگی اورسیکوریٹی کا ماحول بنائے رکھنے کیلئے پیس ٹی وی سمیت 30سے زیادہ پاکستانی اوراسلامک چینلوں کی نشریات بندکرنے کیلئے مقامی کیبل آپریٹروں کوایک ہدایت جاری کی ہے۔جموں وکشمیرکے گورنرنے این این ووہرا نے 30پاکستانی سمیت سعودی عرب چینلوں کی نشریات پرروک لگادی ہے۔جموں و کشمیر کے گورنر نریندر ناتھ ووہر انے بدھ کو ریاست کے تیس ٹی وی چینلوں کو بند کرنے کی ہدایت جاری کی ۔ ان ٹی وی چینلوں میں پاکستانی چینل جی او ،اے آر وائی ، کیو ٹی وی اور پیس ٹی وی بھی شامل ہیں۔ گورنر کے ذریعہ یہ فیصلہ ریاست میں 22سوشل میڈیا سائٹس پر پابندی لگانے کے بعد لیا گیا ہے ۔ یہ سوشل میڈیا سائٹس ملک مخالف اور قابل اعتراض معلومات شیئر کر رہی تھیں۔
ریاست میں بند کئے گئے ٹی وی چینلوں میں پیس ٹی وی ،پیس ٹی وی اردو،اے آر وائی، کیو ٹی وی ،مدنی چینل،نور ٹی وی ،ہادی ٹی وی،پائی گام ،ہدایت،سعودی السنت النبویہ،سعودی القرآن الکریم،سحر،کربلا ٹیوی ،اہل بیت ٹی وی،میسج ٹی وی،ہم ٹی وی ،اے آر وائی ڈیجیٹل ایشیا ، ہم ستارے،اے آر زندگی،اے آر میوزک،ٹی وی ون،اے آر آئی مسالہ،اے آر ذوق،اے ٹی وی ،جیو نیوز،اے آر وائی نیوز ایشیا،اے بی بے تک نیوز،واسیب ٹی وی ،92نیوز ،دنیا نیوز،سامنا نیوز،جیو تیز،ایکسپریس نیوز،اے ار وائی نیوز شامل ہیں۔ بند کئے گئے این چینلوں میں مذہبی اور نیوز چینلوں کیس اتھ ساتھ ایک کھیل چینل،دو پاکستانی چینل اور ایک میوزک چینل بھی شامل ہے۔بند کئے گئے چینل ریاست میں تشد پھیلانے اور قانون و انتظام کی حالت بگاڑنے میں اہم رول کا الزام ہے۔مرکزی حکومت نے ریاستی سرکار سے ریاست میں تمام غیر قانونی پاکستانی اور سعودی چینلوں کی نشریات پر پابندی کرنے کے لئے کہا تھا جس کے بعد ہی چینلوں کے خلاف یہ کارروائی کی گئی ہے ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *