یوگیندریادوکی حمایت آئے سی ایم اروندکیجریوال

kejriwal-yogender
سوراج انڈیاپارٹی کے سربراہ یوگیندریادوکی بہن اوربہنوئی کے ہریانہ کے ریواڑی میں واقع اسپتال پرگذشتہ روز محکمہ انکم ٹیکس نے چھاپے ماری کی۔گڑگاؤں محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم نے یوگیندیادوکے بہنوئی اورشہرکے سینئربچوں کے ماہرڈاکٹر نریندریادوکے اسپتال کملانرسنگ ہوم اوران کی بیگم ڈاکٹرپونم یادوکے کلاوتی اسپتال کوکھنگالا۔محکمہ انکم ٹیکس کے افسروں کے مطابق،انکم ٹیکس نے ہریانہ کے ریواڑی میں سوراج انڈیاکے سربراہ یوگیندریادو سے جڑے ایک اسپتال گروپ کے مختلف احاطوں سے قریب 22لاکھ روپے نقد برآمدکئے۔بدھ کوکی گئی چھاپے ماری کے بعد یوگیندریادو نے اس کولیکرمودی سرکارپرنشانہ سادھاتھا۔اب یوگیندریادوکی حمایت میں ان کے سابق ساتھی اوردہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال بھی آگئے ہیں۔
وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے آج جمعرات کوصبح ٹویٹ کیاکہ میں یوگیندریادوکے گھرآئی ٹی جیسی ایجنسیوں کاغلط استعمال کرکے چھاپے ماری کی مذمت کرتاہوں۔مودی سرکار کواس طرح کی سیاست بندکرنی چاہئے۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے یہ اطلاع ملی تھی کہ اسپتال گروپ نے گہنے (زیورات)خریدنے کیلئے نیرومودی کی فرم کونقد بھگتان کیاتھا۔حالانکہ ،سوراج انڈیاکے سربراہ یوگیندریادو نے الزام لگایاہے کہ ان کی بہن کے اسپتال پرچھاپے ماری صرف انہیں ڈرانے اورچپ کرانے کیلئے کی جارہی ہے کیونکہ انہوں نے ہریانہ میں کسانوں کوان کی فصلوں کا واجب قیمت دلانے کیلئے مہم شروع کی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *