عالمی روبوٹکس لیگ میں اے ایم یو کے طلبہ کا عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ 

Winners-team
ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے 20؍طلبہ کی ٹیم نے چوتھے عالمی روبوٹکس لیگ ’ٹیکنوکشیان‘ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ذاکر حسین کالج کے طلبہ نے چار الگ الگ گروپوں میں روبوٹکس کے میدان میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ وِدھان وششٹھ کی قیادت میں ٹیم امیزرس نے مائیکرو ماؤس چیلنج میں اور کرن دیپ ایس سلوجہ کی قیادت میں ٹیم ایکس ایل آر 8نے واٹر راکٹ چیلنج میں تیسری رینک حاصل کی، جب کہ سوربھ شرما کی قیادت میں ٹیم وجر ، روبو وار مقابلہ میں سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہی۔
سبھی روبوٹکس مقابلوں میں چاروں ٹیموں نے اپنے روبوٹ کے لئے کیڈ ماڈل تیار کئے تھے اور انھیں اے ایم یو روبو کلب میں آخری شکل دی۔ روبوٹکس لیگ ’ٹیکنوکشیان‘ کا انعقاد دہلی میں کیا گیا جو آل انڈیا کونسل فار روبوٹکس اینڈ آٹومیشن (اے آئی سی آر اے) اور وزارت سائنس و ٹکنالوجی سے تسلیم شدہ ہے۔ یہ روبوٹکس لیگ اے ایم یو کے طلبہ کے لئے بہت مفید رہی اور انھیں روبوٹکس کے میدان کے نامور اداروں روبوہاٹ، اے آئی سی آر اے وغیرہ کو جاننے سمجھنے کا موقع ملا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *