اے ایم یوکے پرو وائس چانسلر پروفیسر ایم ایچ بیگ نے سرٹیفیکٹ تقسیم کئے

PVC-distribued-certificate
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ایم ایچ بیگ نے علی گڑھ ضلع ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن (اے ڈی اے اے) کی درخواست پر صوبائی ٹیکنیکل آفیشیلس ایگزامنیشن 2017 میں کامیاب ہونے والے اراکین کو اپنے دفتر میں سرٹیفیکٹ تقسیم کئے۔ پروفیسر بیگ نے اس موقع پر کہاکہ کامیاب اراکین مبارکباد کے مستحق ہیں جنھوں نے اپنی محنت اور لگن سے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ کامیاب افراد ایتھلیٹکس کے فروغ کے لئے کام کریں گے اور کھلاڑیوں کو معیاری پلیٹ فارم مہیا کرائیں گے۔
یوپی ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر اشوک کے گپتا اور اعزازی صدر مسٹر کے فتح بہادر (آئی اے ایس) نے اے ایم یو میں دستیاب کھیلوں کی بنیادی سہولیات کو سراہا ۔ انھوں نے کہاکہ اسپورٹس سائنس میں ہونے والی ترقی کھیلوں کی ترقی میں مددگار ہوتی ہے۔ ضلع ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے سکریٹری شمشاد نثار نے بتایا کہ کامیاب ہونے والے ممبران میں اے ایم یو ایتھلیٹکس کلب کے صدر پروفیسر ضمیراللہ خاں، اے ایم یو ایتھلیٹکس کلب کے کوچ مسٹر ریاض الدین، اے ایم یو اسکول ٹیچر محمد کامران خاں اور ریسرچ اسکالر عبدالقیصر شامل ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *