اے ایم یو: لان ٹینس سمر کیمپ اختتام پذیر

Lawn-Tennis-summer-camp-amu
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی گیمس کمیٹی کے لان ٹینس کلب کے زیرِ اہتمام منعقدہ لان ٹینس سمر کیمپ کے اختتام پر شرکاء اسکولی طلبہ و طالبات کو ٹینس کلب کے سابق صدر پروفیسر سعید الرحمن، ٹینس کلب کے سابق کپتان عامر علوی، انجینئر احمد علی، جمخانہ کلب کے صدر ڈاکٹر جمیل احمد اور گیمس کمیٹی کے سکریٹری پروفیسر سید امجد علی رضوی نے سرٹیفکیٹ تقسیم کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
ٹینس کلب کے صدر پروفیسر فرید مہدی نے بتایا کہ اس دس روزہ موسمِ گرما کے کیمپ میں یونیورسٹی سمیت مختلف اسکولوں کے تیس طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ کیمپ میں ٹینس کلب کے سابق کپتان اشتیاق علی نے ٹینس کی تربیت دی۔اس موقع پر پروفیسر حبیب رضا، پروفیسر راجیو گلاٹھی اور ڈاکٹر سعدیہ سعید کے علاوہ مختلف کلبوں کے کوچ اور شرکاء طلبہ و طالبات کے سرپرست بھی موجود تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *