بی جے پی صدر امت شاہ پٹنہ پہنچے

amit-shah
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر امت شاہ ایک دن کے دورپرآج پٹنہ پہنچ چکے ہیں۔امیت شاہ آج رانچی سے چارٹرڈ پلین سے پٹنہ پہنچے ہیں۔امیت شاہ یہاں پہنچنے پر پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیامسٹر شاہ کے یہاں جے پرکاش نارائن بین الاقوامی ہوائی اڈہ پہنچنے پر بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی، پارٹی کے ریاستی صدر نتیانند رائے، وزیرروڈ نند کشور یادو اور بی جے پی کے کئی سینئر لیڈروں نے ان کا استقبال کیا۔ ہوائی اڈہ پر پارٹی مہیلا مورچہ کی جانب سے روایتی طریقے سے ان کا استقبال کیا گیا۔
ہوائی اڈہ سے نکلنے کے بعد مسٹر شاہ سرکاری گیسٹ ہاؤس پہنچے، جہاں وزیر اعلی اور جنتا دل متحدہ (جے ڈی یو) کے قومی صدر نتیش کمار ان سے ملنے پہنچے۔اس دوران نائب وزیر اعلی مسٹر مودی، ریاستی صدر مسٹر رائے سمیت کئی سینئر لیڈر موجود تھے۔ اس کے تھوڑی دیر بعد ہی مسٹر کمار کے ساتھ مسٹر شاہ نے ناشتہ کیا۔امیت شاہ کیلئے بہارسرکارنے خاص ناشتہ تیارکروایاتھا۔جس میں بہاری ڈش سے لیکرپھل اورچھاچھ تک شامل ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *