حادثہ دیکھ کرنکل پڑی لوگوں کی چیخیں،دیکھئے ویڈیوکیاہوا

امریکہ گوٹ ٹیلنٹ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیااوریوٹوب پروائرل ہورہاہے ۔ دراصل، امریکہ گوٹ ٹیلنٹ میں پرفارمنس کے دوران ایساحادثہ ہوا ، جس سے ہرکسی کی چیخیں نکال دیں۔ٹریپیج(ایک طرح کا ورزشی جھولا) کرتے وقت ،ہوامیں پرفارمنس کرنے والے شخص سے غلطی سے ہاتھ چھوٹ گیا،جس سے لڑکی نیچے گرگئی۔لڑکی کونیچے گرتادیکھ کرناظرین کی چیخیں نکل گئیں۔جج بھی حیران وسشدرہ رہ گئے۔ٹائس نیلسن اورمیریوالف نیلسن شادی شدہ جوڑے ہیں۔ دونوں ساتھ ایکروبیٹک کرتے ہیں۔
امریکہ گوٹ ٹیلنٹ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیااوریوٹوب پروائرل ہورہاہے ۔بتایاجارہاہے کہ منگل کوامریکہ گوٹ ٹیلنٹ میں جب یہ جوڑے ٹریپیج کررہاتھا تواچانک یہ حادثہ ہوگیا۔شوہر-بیوی دونوں ہوامیں کرتب دکھارہے تھے ۔لوگ ان کی پرفارمنس کوکافی انجوائے کررہے تھے۔لیکن جیسے ہی حادثہ ہواتو لوگوں کی چیخیں نکل گئیں۔ بتایاجارہاہے کہ اس دوران جوڑے کا دوسال بیٹا اوردادی بھی ناظرین میں پرفارمنس کودیکھ رہی تھیں۔گرنے کے بعد میریوالف نیلسن اٹھیں اورہنستے ہوئے ہاتھ ہلانے لگیں۔انہو ں نے لوگوں کوبتایاکہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔گرتے وقت ٹائس نیلسن (شوہر) کی آنکھوں میں پٹی بندھی تھی۔اس وقت انہیں نہیں پتہ تھاکہ آخران کی بیوی کوکیاہوا۔ٹائس فوراً نیچے کودے اورپٹی کھول کردیکھاکہ ان کی بیوی بالکل ٹھیک ہیں۔جس کے بعد ٹائس نے میریوالف کوکس (بوسہ)کیا اورجج کی طرف ہنستے ہوئے دیکھنے لگے۔بہر کیف آپ بھی اس ویڈیوکودیکھ سکتے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *