دلیپ کمارکولیکرسائرہ بانو کاجذباتی ٹویٹ

saira-banu
بالی ووڈ کی سینئراداکارہ سائرہ بانو گذشتہ دنوں سے بالی ووڈ کے شہنشاہ جذبات شوہردلیپ کمار کاٹویٹراکاؤنٹ ہنڈل کرتی آرہی ہیں۔گذشتہ کچھ مہینے قبل دلیپ کمارکی اچانک طبیعت بگڑجانے کے بعدسے سائرہ بانو،دلیپ کمارصاحب کی طبیعت کی خبران کے ٹویٹراکاؤنٹ پردینے لگی تھیں، جس سے ان کے فینس اوران کے مداحوں کوان کی صحت کی جانکاری دی جاسکے۔گذشتہ کافی دنوں سے دلیپ کمارکی طبیعت میں سدھار ہے، مستحکم ہے، جس کے باعث ان کے ٹویٹراکاؤنٹ بھی خاموش تھا۔لیکن گذشتہ دیررات سائرہ بانو ایک کے بعدایک دلیپ کمارکولیکرپانچ ٹویٹ کرڈالیں۔دلیپ کمارکے ٹویٹرہینڈل سے انہو ں نے جذباتی میسیج  بھیجاہے۔
سائرہ بانو نے ٹویٹ کرکے لکھاکہ اللہ ان پراپنی دعائیں بنائے رکھیں ۔برائے مہربانی آپ سبھی میرے کوہ نور (دلیپ کمار)کی بہترصحت یابی کیلئے دعاکریں۔جیسے ہم آپ کواپنی دعاؤں میں شامل کرتے ہیں آپ بھی ہمارے لئے دعاضرورکریں۔ساتھ ہی سائرہ نے ایک اورٹویٹ میں اپنے دل کاحال بیاں کیاہے۔انہو ں نے لکھاکہ وہ کہیں بھی دلیپ صاحب کے بغیرکہیں بھی اکیلی نہیں جاتیں، لیکن گذشتہ دنوں انہیں ایک تقریب میں جانا پڑا۔ نکاح میں وہ دلیپ صاحب کے بناگئیں توانہو ں نے دلیپ صاحب کی کافی کمی محسوس کی۔بہرکیف سائرہ کے سبھی ٹویٹ سے پتہ چلتاہے کہ دونوں ایک دوسرے کوبہت زیادہ پیارکرتے ہیں۔سائرہ پچھلے کئی سالوں سے دلیپ کمارکے ساتھ سائے کی طرح رہتی ہیں اوران کی صحت کاپورخیال رکھتی ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *