کالاہرن شکارمعاملہ: سلمان خان کی اپیل پرسماعت آج

salman-khan
کالاہرن شکارمعاملے قصوروارقراردےئے گئے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی اپیل پرآج (منگل) کوجودھپورسیشن کورٹ میں سنوائی ہے۔ خیال رہے کہ اس سال 5اپریل کوجودھپورسیشن کورٹ کے چیف جسٹس مجسٹریٹ دیوکمار کھتری نے قریب دودہائی پرانے کالاہرن شکارمعاملے میں سلمان خان کوقصوروارقراردیتے ہوئے 5سال کی سزاسنائی تھی،ساتھ ہی سلمان پر10ہزارروپے کا جرمانہ بھی لگایاگیاتھا۔سلمان نے نچلی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف ضلع وسیشن کورٹ میں اپیل کی تھی۔ 7اپریل کوضلع اورسیشن کورٹ نے سلمان کے خلاف سنائی گئی سزانچلی عدالت کی سزا پرروک لگاتے ہوئے انہیں مشروط ضمانت دے دی تھی۔یادرہے کہ اس معاملے میں نچلی عدالت نے ملزم سیف علی خان، سونالی بندرے، تبووغیرہ کوبری کردیاتھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *