اے بی کے ہائی اسکول ، اے ایم یو میں ’’ پولی تھین یوم ‘‘ سے متعلق پروگرام کا انعقاد

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اے بی کے ہائی اسکول ( گرلس) میں آج’’ پولی تھین یوم ‘‘کے موقع پر ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد اسکول کی پرنسپل ڈاکٹر صبا حسن کی قیادت میں عمل میں آیا جس میں ملک ہی نہیں بلکہ ساری دنیا میں بڑھتے پولی تھین کے رجحان پر گفت و شنید ہوئی۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صبا حسن نے کہا کہ پولی تھین کے بڑھتے استعمال سے ساری دنیا پریشان ہے لیکن محض پریشان ہونے سے کچھ ہونے والا نہیں ہے بلکہ اس کے تدارک کے لئے ہم سب کو متحد ہوکر آگے آنا ہوگا اور یہ حلف لینا ہوگا کہ جب تک ہم سماج سے پولی تھین کا خاتمہ نہیں کردیں گے اس وقت تک چین کی سانس نہیں لیں گے۔
ڈاکٹر صبا حسن نے پولی تھین سے ہونے والے نقصانات، اس کے صحیح استعمال اور بیماریوں سے بچنے کے طریقوں پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ فی الوقت پالی تھین ہمارے سماج کے لئے ایک بڑا خطرہ بن چکا ہے جس کا معاشرہ سے خاتمہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔پروگرام میں اسکول کی طالبات نے ناٹک کے توسط سے اپنی ساتھیوں اور حاضرین کو پالی تھین کے نقصانات اور ان کے تدارک سے تفصیلی طور پر روشناس کرایا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں اسکول کی طالبات اور تمام اساتذہ موجود تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *