6سال کی بچی کے ساتھ درندگی،حالت نازک،ایک ملزم گرفتار

rape-with-child
دہلی پولس 6سال کی بچی کے ساتھ ریپ کے الزام میں 24سال کے ملزم بیجو کوگرفتارکرلیاہے، جبکہ ایک کنّر(مخنث)اور ایک آٹو ڈرائیورکی تلاش جاری ہے۔یہ معاملہ 14جولائی کی شام کا ہے جب بچی اپنے گھرمنٹوروڈ کے پاس کھیل رہی تھی ،تبھی اسے اغواکرلیاگیا۔بچی کے گھروالوں نے بہت تلاش کیا لیکن جب وہ نہیں ملی تب پولس میں شکایت درج کرائی گئی۔کملامارکیٹ تھانے میں گمشدگی کامعاملہ درج ہوا اورپولس نے بچی کی تلاش شروع کی تو بچی لہولہان حالت میں منٹوروڈ برج کے جھاڑیوں میں ملی ۔بچی کوفوراً ایل این جے پی اسپتال میں داخل کرایاگیا جہاں چارگھنٹے تک اس کی سرجری ہوئی۔بچی کی حالت ابھی بھی نازک بنی ہوئی ہے کیوں کہ اس کے اندرونی اعضاء میں چوٹ لگی ہے۔ بچی کو ٹھیک ہونے میں ابھی کافی وقت لگے گا۔واضح ہو کہ بچی کے والدین بہت غریب ہیں۔
ادھرآج دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال اسپتال میں 6 سالہ عصمت دری کی شکار بچی سے ملیں۔ بچی ابھی ایک سرکاری اسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہے۔بچی کے والد رکشا چلاتے ہیں اور اس کی والدہ بھیک مانگتی ہیں۔ دہلی خواتین کمیشن کی صدر نے بچی کے والدین اور ڈاکٹروں سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کمیشن بچی کے خاندان کی مالی مدد کر رہا ہے اور کمیشن بچی کی صحت یابی کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔ علاوہ ازیں کمیشن متاثرہ کو معاوضہ دلانے کے لئے عدالت میں اپیل کرے گا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *