مہاراشٹرمیں بھیانک بس حادثہ،پی ایم مودی اورراہل گاندھی کا اظہارافسوس

bus
مہاراشٹرکے رائے گڑھ ضلع میں آج صبح ایک پرائیویٹ بس کے کھائی میں گرنے سے 33مسافرو ں کی موت ہوگئی۔بس میں تقریباً تین درجن یونیورسٹی اسٹاف سوارتھے۔رائے گڑھ پولس کنٹرول روم کے افسر پی ڈی پاٹل نے کہاکہ رتناگری کونکن کرشی یونیورسٹی کے قریب 35افراد کچھ خواتین سمیت پکنک منانے کیلئے مہابلیشور-پنچگنی جارہے تھے۔صبح نوبجے کے قریب پولادپورمیں بس 5سوفٹ نیچے گھاٹی میں گرگئی۔دوردرازعلاقوں میں ذرائع ابلاغ کی کمی اورمغربی گھاٹ میں بارش کے باعث بچاؤ کام متاثرہوا۔زخمیوں میں سے ایک مسافرکسی طرح چڑھ کراوپرآنے اوراطلاع دینے کے بعد اس دردناک حادثے کے بارے میں پتہ چلا۔اس حادثے کے بعد راحت اوربچاؤ کیلئے این ڈی آرایف کوموقع پرروانہ کردیاگیاہے۔
ادھر، اس حادثے کولیکرپی ایم نریندرمودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ مہاراشٹر میں ہوئے حادثہ سے انہیں کافی تکلیف پہنچی ہے ۔انہو ں نے کہاکہ ہم ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔وہیں، اس حادثے پرکانگریس صدرراہل گاندھی نے بھی افسوس کا اظہارکیاہے۔انہوں نے کانگریس کارکنان سے لوگوں کی مددکرنے کوکہاہے۔انہوں نے کہاکہ حادثے کے بارے میں سن کرکافی دکھ پہنچاہے۔حادثے میں کافی لوگو ں کی موت ہوگئی ہے۔ میں اس علاقے کے کانگریس کارکنان سے اپیل کرتاہوں کہ وہ ہرممکن زخمیوں اوراس حادثے میں مرنے والے لوگوں اوران کے اہل خانہ کے لوگوں کی مددکریں ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *