11سالہ بچی کے ساتھ کئی مہینوں تک ایک درجن سے زائدلوگوں نے کی جنسی زیادتی ،18افرادگرفتار

rapist
ساتویں کلاس کی 11سالہ طالبہ کے ساتھ کئی مہینوں سے اس کے اپارٹمنٹ احاطے میں ایک درجن سے زائدافرادجنسی زیادتی کررہے تھے۔نیوزایجنسی اے این آئی کے مطابق، تامل ناڈو کی راجدھانی چنئی میں واقع ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ میں 11سالہ ایک لڑکی کے ساتھ کئی مہینوں تک مبینہ طورپرریپ کرنے کے الزام میں 18لوگوں کوگرفتارکیاگیاہے، جن میں بلڈنگ کا سیکوریٹی گارڈ بھی شامل ہے۔

بتایاجارہاہے کہ بچی کومبینہ طورپر بیہوشی کی دوائیاں اورنشیلی اشیاء ملاکر کولڈ ڈرنک پلائی جاتی تھیں۔ پولس کا کہناہے کہ اسے بلیک میل بھی کیاجارہاتھا۔گرفتارکئے گئے لوگوں میں بلڈنگ کا لفٹ مین اوروائٹرسپلائربھی شامل ہیں۔
ایک سینئرپولس افسرنے بتایاکہ یہ جرم تب سامنے آیاجب متاثر بچی نے اپنی بڑی بہن کوان واقعات کے بارے میں بتایا۔جس نے بعدمیں اپنے والدین سے شکایت کی۔اس کے بعد اتوارکوپولس میں شکایت درج کرائی گئی ۔شکایت میں ماں کے مطابق، 15لوگوں نے الگ الگ دنوں میں مختلف جگہوں میں بچی کے ساتھ ریپ کیا۔خبروں کے مطابق، بچی کے ساتھ قریب سات مہینے تک ریپ کیاگیا۔

 

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *