خاتون ایشیاکپ -ٹی 20:آخری گیندپرہندوستان کی شکست ،بنگلہ دیش پہلی بارچمپئن

bangladesh-team
ایشیاکپ ٹی 20کے دلچسپ فائنل مقابلے میں ہندوستان خاتون کرکٹ ٹیم کوبنگلہ دیش نے 3وکٹ ہراکرٹرافی اپنے نام کرلی ۔10جون 2018یعنی اتوارکویہاں کھیلے گئے مقابلے میں کیپٹن ہرمن پریت کور(56) نصف سنچری کی بدولت ہندوستانی ٹیم نے مقررہ 20اوور میں 9وکٹ پر112رن بنائے۔بنگلہ دیش نے 20اوورمیں 7وکٹ پر113رن بناکرپہلی باریہ خطاب جیت لیا۔
بنگلہ دیش کوجیت کیلئے آخری اوور میں 9رن کی ضرورت تھی ۔ایسے میں گیندخودکیپٹن ہرمن پریت نے پکڑی۔ ہرمن کے اوورکی پہلی گیندپر سنجیدہ اسلام نے سنگل لیا اوراگلی گیندپررومانہ چوکالگاکراپنی ٹیم کوجیت کے قریب لے آئیں۔تیسری گیندپررومانہ سنگل لیا۔ آخری تین گیندوں پرتین رن کی درکارتھی اورچوتھی گیندپرسنجیدہ (5) کوباؤنڈری کے پاس ویدانے لپکا۔ پانچویں گیندپررومانہ سنگل لینے کے بعد رن آؤٹ ہوگئیں۔آخری گیندپرجہاں آرا عالم نے دوڑکردورن پورے گئے اوربنگلہ دیش کوپہلی بار اس کوٹرافی جیتنے کا اعزازحاصل کیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *