دہلی -این سی آرمیں آج بھی دھول ہی دھول

storm-in-delhi-ncr
مغربی ہندوستان کی دھول بھری آندھی کی وجہ سے دہلی -این سی آر میں سانس لینا مشکل ہوگیاہے۔ راجستھان سے چلی دھول بھری آندھی کی زدمیں دہلی -این سی آرسمیت مغربی اترپردیش کے کئی علاقے آگئے ہیں۔قومی راجدھانی دہلی کی فصا میں دھول کے ذرات کے مقدار میں اضافہ ہونے سے جمعرات کے روز مسلسل تیسرے دن بھی دھند چھائی رہی اور لوگوں کو سانس لینے میں مشکل ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق،بدھ اورجمعرات کوبھی دن بھراسی طرح کاموسم رہ سکتاہے۔کہیں کہیں 30سے 35کلومیٹرکی رفتارسے دھول بھری آندھی آسکتی ہے۔
مرکزی وزارت ماحولیات کاکہناہے کہ اگلے تین دن تک یہ دھوندھ چھائی رہ سکتی ہے۔وزارت کے مطابق، دہلی کے اوپرچھائی دھول بھری دھوندھ کیلئے راجستھان میں آئی دھول برھی آندھی اہم وجہ ہے۔مرکزی وزارت ماحولیات کی ویب سائٹ کے مطابق، PM10 کی سطح 981 میں دہلی تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی دیوالی کی اگلی صبح سے بھی کافی زیادہ ہے۔ یہ ایک بہت ہی خراب حالت کو دکھاتی ہے۔ اس وجہ سے، لوگوں کو کھلے میں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور بہت سے لوگ ماسک لگائے دیکھے گئے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *