وراٹ کوہلی کوچوتھی بارملے گا ’پالی اُمریگر‘ایوارڈ

virat-file-photo
ٹیم انڈیاکے کپتان وراٹ کوہلی کوان کے بہترین کارکردگی کاانعام ملنے والا ہے۔دراصل ،بی سی سی آئی نے یہ اعلان کیاہے کہ 2016-17اور2017-18میں کوہلی کے بہترین کارکردگی کیلئے انہیں ’پالی اُمریگر‘ایوارڈ سے نوازاجائے گا۔ کوہلی کویہ ایوارڈ 12جون کوبنگلورو میں ہونے والے بی سی سی آئی ایوارڈزمیں دیاجائے گا۔اسی بی سی سی آئی انٹرنیشنل اورگھرسطح پرایوارڈ جیتنے والے دیگرفاتحین کوبھی اعزازسے نوازاجائے گا۔
بہرکیف یہ چوتھا موقع ہوگا جب وراٹ کوہلی کویہ ایوارڈ دیاجائے گا۔وہ پہلے ایسے کھلاڑی بنیں گے جوچارباراس ایوارڈ کواپنے نام کریں گے۔ اس پہلے وہ 2011-12, 2014-15, 2015-16میں یہ ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ یادرہے کہ ’پالی اُمریگر‘ایوارڈ بین الاقوامی سطح پرشاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہندوستانی کرکٹ کھلاڑیوں کا دیاجاتاہے ۔ وراٹ کوہلی گذشتہ سال کرکٹ کے سبھی فارمیٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیاتھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *