دہلی میں کناڈائی خاتون سے ریپ ،جے پورمیں بھی دوغیرملکیوں سے چھیڑچھاڑ

Stop-Violence-Against-Women
گذشہ دنوں ایک سروے میں سامنے آیاتھاکہ خواتین کیلئے سب سے غیرمحفوظ ممالک میں ہندوستان پہلے نمبرپرہے۔ سروے کیاگیادعویٰ ایک بارپھرسچ ثابت ہوا ہے۔دہلی میں کناڈا کی ایک خاتون کے ساتھ عصمت دری کا معاملہ سامنے آیاہے۔ پولس کے مطابق، خاتون ملزم سے دہلی حوض خاص کے پب میں ملی تھی۔پولس کے مطابق، متاثرہ خاتون ملزم کے کہنے پراس کے گھرگئی، جہاں ملزم نے اس کے ساتھ ریپ کیا۔متاثرہ خاتون نے ایمس پہنچنے کی بعد پولس کوجانکاری دی۔بعدمیں پولس کوتحریری شکایت بھی دی تھی۔پولس نے معاملے درج کرلیاہے، ملزم کوبھی گرفتارکرلیاگیاہے۔
بتایاجارہاہے کہ خاتون کے ساتھ ریپ کیاگیا اورپھراسے بیہوشی کی حالت میں ایمس کے پاس پھینک دیاگیا۔پولس نے ملزم کوگرفتارکرلیاہے۔جانکاری کے مطابق، کناڈا کی خاتون کی ملاقات دودن پہلے ایک لڑکے سے ہوئی تھی۔دونوں کے بیچ دوستی ہوگئی، اسی دوران لڑکے نے اس غیرملکی خاتون کوبھروسے میں لیکراپنے ساتھ لکشمی نگرعلاقے میں لے گیا۔ وہاں لڑکے نے خاتون کوکوئی نشیلی اشیاء کھلایا اورپھراس کے ساتھ ریپ کیا۔
دوسری طرف جے پورمیں میکسیکوکی دولڑکیوں سے چھیڑچھاڑکی گئی ہے۔جے پورکے آئی ٹی سی راجپوتاناہوٹل میں میکسیکوکی دولڑکیوں کے ساتھ چھیڑچھاڑکامعاملہ سامنے آیاہے۔جس کا الزام ہوٹل کے ہی منیجرکرشی راج سنگھ پرلگاہے۔ گذشتہ رات ساڑھے گیارہ بجے کا واقعہ ہے۔پولس نے ملزم کوحراست میں لیکرپوچھتاچھ شروع کردی ہے۔ دفعہ 354کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔کل سے کورٹ میں پیش کیاجائے گا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *