دربھنگہ میں اردو جریدہ’’تمثیل نو‘‘ (شمارہ جولائی 17۔جون 18)کا اجراء

Tamseel-e-Nau
دربھنگہ:ڈاکٹر امام اعظم کی ادارت میں شائع ہونے والے اردو جریدہ ’’تمثیل نو‘‘ کے مشترکہ شمارہ (جولائی 17۔جون 18) کا اجراء گزشتہ 9؍جون 2018ء کو مدیر کی رہائش گاہ ادبستان ، محلہ : گنگوارہ، دربھنگہ (بہار) میں الفاروق ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام پروفیسر رئیس انور اور پروفیسر ایم نہال کے ہاتھو ں عمل میں آیا۔ اس موقع پر موجود مہمانوں نے کہا کہ ’’تمثیلِ نو ‘‘ گزشتہ 17؍برسوں سے ڈاکٹر امام اعظم کی ادارت میں شائع ہورہا ہے اور اردو دنیا میں اس کی شناخت مستحکم ہے۔ یہ اپنے نوع بہ نوع موضوعات اور خصوصی موضوعاتی شماروں کے سبب اردو حلقوں میں بے حد مقبول ہے۔ اس جریدہ کے حوالے سے شائع شدہ مضامین ، آراء اور تبصروں کا مجموعہ ’’تمثیل نو : ادبی صحافت کا نقش ‘‘ (مرتبہ : ڈاکٹر ابرار احمد اجراوی ) گزشتہ برس شائع ہوچکا ہے جس میں ’’تمثیل نو‘‘ کے پہلے شمارہ سے گزشتہ شمارہ تک کے تمام مشمولات پر مشتمل ضخیم ’اشاریہ ‘ بھی شامل ہے۔اس شمارے میں تین اہم ادبی شخصیتوں پر گوشے شامل ہیں نیز اکیسویں صدی میں اردو تنقید کی پیش رفت پر خصوصی مضامین بھی شامل ہیں۔مدیرہ اور اعزازی مدیر کو جریدہ کی اشاعت پر بے حد مبارک باد۔ ‘‘دیگر حاضرین میں ڈاکٹر فیروز انصاری ، حیدر وارثی ، محمد کریم اللہ ، انور آفاقی ، سیّد متین اشرف ، ڈاکٹر مجیراحمد آزاد، ڈاکٹر امام اعظم ، ڈاکٹر وکیل احمد ، ڈاکٹر عبدالہادی صدیقی ، محمد علاء الدین ، ڈاکٹر ارمان عالم ، محمد نصر اللہ اور مولانا عبدالصمد بھی شامل تھے۔ اسی دن ادارۂ ہذا کی جانب سے اجتماعی افطار اور پرتکلف عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *