کئی ریاستوں میں ہوگی تیزبارش،الرٹ جاری

Rains-in-north-india
شمال ہندوستان میں جہاں شدیدگرمی نے لوگوں کا جینا محال کررکھاہے، تووہیں مشرقی ہندوستان میں بھاری بارش لوگوں کی مشکلیں بڑھا سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ سمیت شمال ،مشرق کے کئی ریاستوں میں بھاری بارش ہونے کی امیدہے۔ ادھرجنوبی ہندوستان میں مانسون آنے کے ساتھ ہی کئی علاقوں میں تیز بارش ہورہی ہے۔ لیکن شمالی ہندوستان میں گرمی کا قہربرقرارہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ،آسام ، میگھالیہ ، ناگالینڈ، میزورم، تریپورہ اورانڈومان ونکوبار، منی پور، تلنگانہ ، رائل سیما، ساحلی اندھرپردیش اورکیرل ان مذکورہ ریاستوں میں تیزبارش ہوگی۔
بہرکیف شمال ہندوستان میں جہاں چلچلاتی دھوپ اورامس سے لوگ پریشان ہیں۔وہیں کرناٹک میں اس کابرعکس تیزبارش لوگوں کی پریشانی کا سبب بنی ہوئی ہے۔خبروں کے مطابق،کرناٹک میں لگاتارہورہی بارش سے گذشتہ 24گھنٹے میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ آج تمل ناڈو، تلنگانہ، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال ، اڑیسہ، جھارکھنڈ، بہار، اترپردیش ، اتراکھنڈ ، مہاراشٹر، گوا، اندرونی کرناٹک اورساحلی آندھراپردیش میں آندھی -طوفان کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں   روزہ اور افطار 
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *