نویں کلاس کے طالبعلم نے بہارکانام روشن کیا، گوگل نے دوایپ کو خریدا

aryan-raj
ورلڈ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے بہارکی راجدھانی پٹنہ کے نویں کلاس کے طالب علم آرین راج کے دریعہ بنائے گئے دوایپ (اپلی کیشن سوفٹ وےئر) کمپیوٹرشاٹ کرٹ کیز اورواٹس ایپ کلینرلائٹ کوخریداہے۔ویب پورٹل لائیوہندوستان ڈاٹ کام کے مطابق، گوگل نے آرین کوای میل کرکے ایپ خریدنے کی جانکاری دی ہے۔آرین کواس کیلئے دولاکھ روپے دئیے گئے ہیں۔حالانکہ آرین نے اس رقم کوغریبوں میں تقسیم کردےئے جانے کوکہاہے۔اتنی کم عمرمیں دونوں ایپ تیارکرنے کیلئے گوگل نے آرین کی خوب تعریف کی ہے۔بہرکیف آرین نے بہارہی نہیں بلکہ ملک کانام روشن کردیاہے۔
گوگل پلے اسٹورپرموجودکمپیوٹرشارٹ کٹ کیزاورواٹس ایپ کلینرلائٹ کوانسٹال کرنے کے بعد یوزر(استعمال کرنے والا) اسے بہترین ریٹنگ دے رہے ہیں۔کمپیوٹرشارٹ کٹ کیزاس طرح ڈیولپ کیاگیاہے کہ وہ یوزرفرینڈلی ہو۔یوزرکی ضرورت کے حساب سے بنایاگیاہے۔کچھ ایسے شارٹ کٹ کیزہیں جن کے استعمال سے کمپیوٹرپرتیزرفتارسے کام کرنے میں مددملتی ہے۔کچھ ایجوکیشنل اپلی کیشن بھی ہیں جوطلباکیلئے بیحداستعمال کے قابل ہیں۔
وہیں واٹس ایپ کلینرلائٹ ایپ کوڈاؤن لوڈ کرلینے کے بعد واٹس ایپ پرآنے والے وائرس اوردیگربیکارچیزیں خودبخود اسکین ہوجاتی ہیں۔اس ایپ کے ذریعہ آپ اپنے واٹس ایپ کے بیک گراؤنڈ میں تصویربھی لگاسکتے ہیں۔
ادھرسنت مائیکل پٹنہ کا طلبہ آرین راج آئی آئی ٹی کرناچاہتاہے۔آرین نے بتایاکہ اس کے دادا مرحوم راج ونشی پرسادنے شروع سے ہی نئی نئی کھوج کرنے کے بارے میں بتایاتھا۔داداجی اسے پڑھاتے تھے جس کے باعث اس کی دلچسپی سائنس کی جانب زیادہ رہی۔اس کی ماں نیتوکماری نے بتایاکہ آرین کوشروع سے ہی کمپیوٹرسے دلچسپی ہے۔انہیں خوشی ہے کہ بیٹے دولاکھ روپے غریبوں کودان میں دے دئیے۔آرین کی بہن اننیاجیااوردادی پرمیلادیوی نے مبارکباد دی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *