قطری شہریوں کے عمرہ پر پابندی کی خبریں بے بنیاد: سعودی عرب

Umrah
دبئی:العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق،سعودی عرب نے پاکستان کے بعض ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ان خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے جن میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے سیاسی مخالفت کی بنیاد پر قطری شہریوں کے عمرہ کی ادائی میں رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں۔پاکستان میں قائم سعودی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر کے سفارتی بائیکاٹ کا ایک سال گذر چکا ہے مگر اس ایک سال میں قطر کی منفی پالیسی کے باوجود کبھی سعودی عرب نے قطری بھائیوں پر اپنی سرزمین میں داخل ہونے، عمرہ اور حج کے مناسک ادا کرنے پر پابندی نہیں لگائی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سات جون کے بعض پاکستانی اخبارات میں شائع ہونے والی خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے جس میں سعودی عرب کو قطری شہریوں کے عمرہ کی ادائی پرپابندی کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔
سعودی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اخبارات میں قطری شہریوں کی عمرہ ادائی پر پابندی سے متعلق خبرسخت مایوس کن ہے۔ سعودی عرب حج اور عمرہ جیسے مقدس مناسک کی ادائی کو سیاسی اختلافات کی بھینٹ نہیں چڑھاتا اور دوسرے ممالک سے اختلافات کے علی الرغم ان کے شہریوں کا اپنے ملک میں حج وعمرہ کے لیے بھرپور استقبال کرتا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *