محمداعظم خاں کا طنز:’یوگی جی تاج محل کوتوڑیں ،ہم ساتھ دیں گے‘

azam-khan
سماج وادی پارٹی کے قدرآورلیڈرمحمداعظم خان نے تاج محل کے تعلق سے بیان دیاہے۔اعظم نے طنزکستے ہوئے کہاکہ تاج محل غلامی کی نشانی ہے اوراسے گرادیناچاہئے۔ دراصل، محمداعظم خان نے ایک نیوزایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ’تاج محل شیوجی کا مندرہے، یہ بات یوگی جی نے اورکچھ دیگرلوگوں نے بتائی ہے‘۔ اعظم خان نے آگے کہاکہ ’تاج محل شیوجی کا مندربنے، اس کیلئے ایک ایسامسلمان کہہ رہاہے جو20-10ہزارمسلمانوں کولیکرآگے نہیں، بلکہ یوگی جی کے ساتھ کندھاسے کندھاملاکرچکے گا۔‘ ایس پی لیڈرنے مزیدکہاکہ ’تاج محل پرپہلا پھاوڑا یوگی جی ماریں گے اوردوسرا میں ماروں گا‘۔
بتادیں کہ اعظم خان تاج محل کولیکرآرایس ایس اوربی جے پی پراکثرطنزسکتے رہے ہیں۔اس سے پہلے بھی انہو ں نے کئی باراسے گرانے کی بات کہی ہے۔ اعظم نے آرایس ایس سے چٹکی لیتے ہوئے کہاتھاکہ ’رام مندربننے سے پہلے ان لوگوں نے تاج محل کوتوڑنے کی بات کی تھی ۔یہ لوگ تاج محل کوتوڑکرشیومندربنائیں، ہم ان کا ساتھ دیں گے‘۔یادرہے کہ ونے کٹیارسمیت بی جے پی کے کئی لیڈرتاج محل کوشیوجی کا مندربتاچکے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *