سرکارفوج کی قربانیوں کو ووٹ بینک میں نہ بدلے:رندیپ سرجیوالا 

randeep-surjewala
کانگریس نے آج مودی سرکارپرسرجیکل اسٹرائک کولیکرحملہ بولاہے۔کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجیوالا نے کہاکہ مودی سرکارنے سرجیکل اسٹرائک کی کہانی کوووٹ حاصل کرنے کیلئے استعمال کررہی ہے۔انہو ں نے کہاکہ ایک طرف مرکزکی مودی حکومت ’جے جوان ، جے کسان ‘ کے نعرے کا غلط سیاست کیلئے استعمال کررہی ہے تودوسری طرف ’سرجیکل اسٹرائیک‘ کوووٹ بٹورنے کیلئے شرمناک کوشش کررہی ہے۔کانگریس نے وزیر اعظم کے دفتر پر حکمت عملی کے تحت سرجیکل اسٹرائیک کا ویڈیو جاری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت سرجیکل اسٹرائیک کی روایت اور حقائق کو توڑ کر اس کا سیاسی اور انتخابی فائدہ لینے کی کوشش کر رہی ہے۔
کانگریس ترجمان رندیپ سرجیوالا نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی اورڈاکٹرمنموہن سنگھ کے مدت کارمیں آرمی نے کامیابی کے ساتھ کئی آپریشنز کوانجادیا لیکن انہو ں نے کبھی اس فائدہ نہیں لیا۔انہو ں نے کہاکہ کانگریس کی سابق صدرسونیاگاندھی اورسابق کانگریس نائب صدرراہل گاندھی نے بھی فوج سیناکے قدم اورسرکارکامکمل حمایت کیاتھا لیکن مودی سرکاراوربی جے پی نے اسے ووٹ حاصل کرنے کیلئے ذریعہ نہیں بناسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو یاد رکھنا چاہئے کہ فوجیوں کی قربانی کا سیاسی فائدہ نہیں لیا جانا چاہئے لیکن وہ مسلسل ایسا کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس سلسلہ میں اس نے اتر پردیش انتخابات کے دوران پریس کانفرنس، اشتہارات، تصویر اور ہورڈنگس کے ذریعے سرجیکل اسٹرائیک کا کریڈٹ فوج کے بجائے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کو دیا۔سرجیوالانے کہاکہ مودی سرکارکی ناکامی کا سب سے بڑاثبوت یہی ہے کہ ستمبر2016کی سرجیکل اسٹرائیک کے بعد 146جوان شہیدہوچکے ہیں۔اتناہی نہیں، پاکستان سے 16سوسے زیادہ بارایل اوسی کی خلاف ورزی کرچکاہے اور79دہشت گردانہ حملوں نے سرکارکے جھوٹے دعوؤں کی پول کھول دی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *