سنندا پشکر موت معاملے میں ششی تھرورپرچلے گا مقدمہ ،7جولائی کوعدالت میں پیش ہوں گے

shashi-tharoor

کانگریس کے سینئرلیڈر ششی تھرورکی مشکل بڑھ سکتی ہے۔دراصل،ان کی بیوی سننداپشکرکی موت کے معاملے میں دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے انہیں قصوروارماناہے۔کورٹ نے سمن جاری کرکے 7جولائی کوانہیں پیش ہونے کا حکم دیاہے۔ ششی تھرور پرخودکشی کیلئے اکسانے یعنی آئی پی سی 306اورازدواجی زندگی میں زیادتی یعنی498 اے کاالزام ہے۔ پٹیالہ ہاوس کورٹ نے دہلی پولیس کے چارج شیٹ پر نوٹس لیا۔ایس آئی ٹی نے سننداپشکرکی موت کے چارمہینے کے بعد گذشتہ ماہ 14مئی کوعدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 7 جولائی کو ہوگی۔منگل کودہلی پولس نے 3ہزارپنوں کی چارج شیٹ کورٹ میں دائرکی تھی جس کے تحت کورٹ نے ششی تھرورکوملزم تسلیم کیاہے۔ایڈیشنل چیف میٹروپالٹن مجسٹریٹ سمروشال نے اس معاملے کی سماعت کرتے ہوئے کہاہے کہ تھرورکے خلاف معاملہ چلانے کیلئے ٹھوس ثبوت ہیں۔
اس معاملے میں سبرامنین سوامی نے کورٹ میں دوعرضی لگائی ہیں۔پہلی میں انہو ں نے کہاہے کہ اس کیس میں دہلی پولس نے جواپنے افسروں کی وجلنس جانچ کرائی تھی، وہ کورٹ میں پیش کی جائے، کیونکہ افسروں نے ثبوتوں سے چھیڑچھاڑ کی ہے جس کا ذکروجلنس رپورٹ میں بھی ہے۔دوسری عرضی میں انہو ں نے کہاہے کہ یہ معاملہ قتل کا ہے اس لئے قتل کے تحت ٹرائل چلے ۔اب ان دونوں عرضیوں پرکورٹ نے دہلی پولس کونوٹس جاری کیا۔اس پربھی 7جولائی کوسنوائی ہوگی۔
عیاں رہے کہ یہ معاملہ قریب چارسال پرانا ہے جب 17جنوری 2014کو57سالہ سنندا پشکر دہلی کے ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں مردہ پائی گئی تھیں۔پہلے اسے خودکشی کے معاملے کے طورپردیکھاجارہاتھا لیکن بعد میں پولس نے کسی مشتبہ کانام لئے بغیراسے قتل کا معاملہ بتایاتھا۔یادرہے کہ سننداپشکراورششی تھرورکی شادی اگست 2010میں ہوئی تھی۔کچھ سالوں تک سب کچھ ٹھیک چلنے کے بعددونوں کے بیچ تنازعے کی خبریں آنے لگی تھیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *