بہار:ضلع ارریہ میں دردناک حادثہ ، 6بچوں کی موت،شادی کی خوشی ماتم میں تبدیل

araria

بہارکے سیمانچل علاقہ میں ایک بڑاحادثہ ہواہے۔دراصل، بہارکے ارریہ ضلع میں بچوں کولیکرجارہی ایک گاڑی تالاب میں گرگئی۔بتایاجارہاہے کہ اس دردناک حادثے میں 6بچوں کی موت ہوگئی ہے۔وہیں ریسکیوآپریشن کے دوران ایک بچہ کوبچالیاگیاہے۔ بتایاجارہاہے کہ یہ دردناک حادثہ ارریہ کے تاراباڑی علاقہ میں ہواہے۔ ایک کارمیں کچھ بچے جارہے تھے ،اسی دوران کارتاراباڑی علاقے میں واقع ایک تالاب میں گرگئی۔
بتایاجارہاہے کہ یہ حادثہ تاراباڑی تھانہ علاقے کے چکنی گاؤں کے پاس ہواہے۔ بتایاجاتاہے کہ سڑک پربچے کوبچانے میں اسکارپیوبے قابوہوکرپہلے پیڑسے ٹکرائی ، پھرسڑک کے پاس ہی پانی سے بھرے تالا ب میں جاگری۔حادثے میں اسکارپیومیں سوار6بچوں کی موت موقع پرہی ہوگئی ۔بتایاجارہاہے کہ تاراباڑی تھانہ علاقہ کے قریب بارات سے لوٹ رہی اسکارپیوگاڑی ایک پیڑسے ٹکراکرتالاب میں گرگئی۔ اس میں 6بچوں کی موت ہوگئی ، جبکہ 10باراتی زخمی ہوگئے ہیں۔

 

 

 

مرنے والے بچوں میں سورج کمار، رنکی کماری، متھون کمار، ورون کمار، اجے کمار اورسرویش کرشی ہے اورسبھی رانی گنج تھانہ علاقہ کے ڈوریاری گاؤں کے رہنے والے تھے۔شادی سے بعدبارات چکنی گاؤں سے واپس لوٹ رہی تھی۔
موقع واردات پرضلع انتظامیہ پہنچے ہوئے ہیں، وہیں اس حادثے کے بعد انتظامیہ نے ریسکیوآپریشن بھی چلایا، جس میں ایک بچے کومحفوظ بچالیاگیا۔ حادثے میں زخمی بچے کوعلاج کیلئے نزدیکی اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔سبھی مرنے والے بچوں کوارریہ صدراسپتال لایاگیاہے۔ وہیں زخمیوں کاعلاج کرساکانٹاکے اسپتال میں چل رہاہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *