بین الاقوامی یوم یوگا کی مناسبت سے اے ایم یو کے شعبۂ فزیکل ایجوکیشن میں 7 روزہ ورکشاپ کا آغاز

Yoga-in-amu
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے فزیکل ایجوکیشن شعبہ میں بین الاقوامی یوم یوگاکی مناسبت سے آج سے 7 روزہ ورکشاپ کا آغاز ہوگیا جس میں حاضرین کو یوگا کے فوائد کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔ فزیکل ایجوکیشن شعبہ کے سربراہ اور پروگرام کے ڈائرکٹر پروفیسر برج بھوشن سنگھ نے ورکشاپ کے شرکاء کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور بین الاقوامی یوم یوگا کے تحت ہونے والے مختلف پروگراموں پر سلسلہ وار روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہاکہ آج پوری دنیا یوگا کو اپنا رہی ہے جس سے ملک کی قدیم ثقافت اور وراثت کا فروغ ہورہا ہے۔ انھوں نے کہاکہ یوگا سے لوگ صحت مند ہورہے ہیں اور پوری دنیا میں ہماری قدیم ثقافت کو اپنایا جارہا ہے۔
ورکشاپ میں ڈاکٹر راجندر سنگھ اور کنوینر ڈاکٹر نوشاد وحید انصاری نے سبھی معززین، ریسرچ اسکالروں اور طلبہ کے سامنے یوگا کی اہمیت بیان کی۔ اس موقع پر شعبہ کے استاد ڈاکٹر معراج الدین فریدی، ڈاکٹر سید خرم نثار اور ڈائرکٹر فزیکل ایجوکیشن مسٹر توفیق احمد وغیرہ موجود تھے۔ خیال رہے کہ بین الاقوامی یوم یوگا 21؍جون کو منایا جاتا ہے جس کو اے ایم یو میں بھی معمول کے مطابق منایا جائے گا۔ 7روزہ ورکشاپ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *