سری نگر:’رائزنگ کشمیر‘کے ایڈیٹرشجاعت بخاری کا گولی مارکرقتل،حملے میں پی ایس اوکی بھی موت

Shujaat-Bukhari

جموں وکشمیرکی راجدھانی سرینگر میں سینئرصحافی اور’ائزنگ کشمیر‘ کے ایڈیٹرشجاعت بخاری اوران کے پی ایس اوکوگولی مارکرقتل کردیاگیا۔نامعلوم حملہ آوروں نے شجاعت بخاری کے دفترکے باہران پرحملہ کیا۔یہ حملہ اس وقت ہواجب وہ اپنے دفترسے افطارکیلئے نکل رہے تھے۔ میڈیارپوٹس کے مطابق،پولس افسروں نے بتایاکہ حملے میں ایک دیگرپولس اہلکاراورایک عام شہری بھی زخمی ہوگئے ہیں۔بتایاجارہاہے کہ دہشت گردوں نے سری نگرکے لال چوک کے پاس شجاعت بخاری اورانکے ایس پی اوپرشام قریب ساڑھے سات بجے فائرنگ کی تھی۔پولس افسروں نے بتایاکہ شجاعت بخاری شہرکیے لال چوک میں پریس انکلیو واقع اپنے دفترسے افطارپارٹی کیلئے نکل رہے تھے۔ تبھی ان پرکافی نزدیک سے اندھادھندگولی چلائی۔افسوں نے بتایاکہ انہیں فوراً اسپتال لے جایاگیا، جہاں انہیں مردہ قراردیاگیا۔ پولس نے بتایاکہ حملے میں ان کے تحفظ میں تعینات دوپولس اہلکاربھی زخمی ہوئے ہیں۔ ادھرجموں وکشمیرکی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی اورسابق وزیراعلی ٰ عمر عبداللہ نے شجاعت بخاری کی موت پرافسوس کا اظہارکیاہے ،ساتھ ہی واقعہ کی مذمت کی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *