سعودی فٹبال ٹیم کی فلائٹ میں لگی آگ،سبھی کھلاڑی محفوظ

flight
فیفاورلڈ کپ کیلئے ماسکوسے رسوتوآن ڈان (روس )کے لئے اڑان بھرنے والی سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم کی فلائٹ کے انجن میں تکنیکی خرابی آنے کی وجہ سے آگ لگ گئی۔بتایاجارہاہے کہ پائلٹ کی سمجھداری سے فلائٹ کی فوراً ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی، جس سے اے بڑاحادثہ ہونے سے بچ گیا۔ فلائٹ میں موجودسبھی کھلاڑی محفوظ بتائے جارہے ہیں۔بہرکیف روس میں فیفا ورلڈ کپ میں شریک سعودی فٹبال ٹیم دورانِ پرواز طیارے کے انجن میں آگ لگنے کے بعد باحفاظت روستونادانو کے شہر میں پہنچ گئی ہے۔سوشل میڈیا پر واقعہ کی تصاویر گردش کر رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیم کے طیارے کے ایک پر کے نیچے آگ لگی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب کا اگلا میچ روستونادانو میں یوروگوئے کے خلاف بدھ کے روز ہونا ہے۔سعودی ٹیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ واقعے میں تمام کھلاڑی اور حکام محفوظ رہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ محض ایک حادثہ تھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *