سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج منائی جا رہی ہے عیدالفطر

eid
فائل فوٹو
عیدالفطرسعودی عرب سمیت تقریباً تمام خلیجی ممالک میں آج جمعہ یعنی 15جون 2018کو منائی جارہی ہے۔سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں 14جون 2018کوشوال االمکرم کا چاند نظر آیا جس کے بعد آج 15جون کوان ممالک میں عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق، عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عدالتی کونسل کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ شہادتیں ملنے کے بعد کونسل کے ارکان نے عید کے چاند کا اعلان کر دیا جس کے بعد آج ان ممالک میں عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔
عرب ممالک کے علاوہ انڈونیشیا، ملائیشیا، قطر، ترکی اور اومان میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔ اور وہاں بھی جمعہ کو عید منائی جارہی ہے۔وہیں سنگاپور، بورونائی اورآسٹریلیامیں بھی چاندنظرآگیاہے وہاں بھی آج عیدمنائی جارہی ہے۔ دوسری طرف، ہندوستان اور پاکستان میں عید کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد یہاں عید الفطر 16 جون یعنی سنیچر کے روز منائی جائے گی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *