ریہڑی -ٹھیلے پرشاپنگ کرتے اسپاٹ ہوئی ساراعلی خان اورامرتاسنگھ

sara
ان دنوں سوشل میڈیاپرایک تصویروائرل ہورہی ہے۔اداکارسیف علی خان کی بیٹی ساراعلی خان حیدرآبادکی سڑکوں پرعیدکی شاپنگ کرتی دکھیں۔ اس میں اداکارہ ساراعلی خان اپنی ماں امرتاسنگھ کے ساتھ شاپنگ کرتی نظرآئیں۔ماں بیٹی حیدرآبادکے چوڑی بازارمیں دیکھی گئیں۔ساراکے ساتھ ان کی ماں امرتاسنگھ بھی تھیں۔ اس تصویرمیں سارااورامرتاجنک جویلری خریدتی دکھ رہی ہیں۔ دونوں حیدرآبادکے چارمینارکے پاس موجودلال بازارمیں ہیں۔دونوں نے سمپل کرتی پہنی ہوئی ہے۔
دراصل ساراان دنوں حیدرآبادمیں اپنی آنے والی فلم ’سمبا‘کے پہلے شیڈیول کی شوٹنگ کررہی ہیں۔ روہت شیٹی کے ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں ان کے ساتھ رنویرسنگھ مرکزی کردارمیں ہیں۔بہرکیف سوشل میڈیاپریہ تصویربہت زیادہ وائرل ہورہی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *