سچن تندولکر کے بیٹے ارجن کا انڈین انڈر۔19ٹیم میں سلیکشن

arjunsachin
سچن تیندولکرکیلئے گذشتہ دن بیحدخاص رہا۔دراصل ،بھارت رتن سچن کے بیٹے کوسری لنکادورے کیلئے انڈر-19ٹیم میں شامل کیاگیاہے۔یہ پہلا موقع تھاجب 18سالہ ارجن کوانڈین ٹیم کی انڈر19ٹیم میں جگہ ملی ۔اگلے مہینے سری لنکا دورہ کے لئے عظیم بلے باز سچن تندولکر کے بیٹے ارجن تندولکر کا انڈین انڈر۔19ٹیم کے لئے سلیکٹ کیا گیا ہے۔ انڈین انڈر۔19ٹیم اس دورے پر دو چار روزہ اور پانچ یک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ حالانکہ ارجن کو صرف چار روزہ ٹیم میں نامزد کیا گیا ہے جس کی قیادت دہلی کے انوج راوت کریں گے۔ اس کے علاوہ آرین جویال کو یک روزہ ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے۔ یک روزہ ٹیم سری لنکائی دورے پر پانچ میچوں کی یک روزہ سیریز کھیلے گی۔ ارجن بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ہیں۔ ارجن نے گزشتہ سال کوچ بہار ٹرافی میں ممبئی انڈر۔19ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہوئے 18وکٹ لیا تھا۔ 18سالہ ارجن مستقل طور سے انگلینڈ سمیت بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کے خلاف نیٹ سیشن میں شامل ہوتے رہے ہیں۔ نیٹ پریکٹس کے دوران لارڈس میں ان کی گیند پر جانی بیئرسٹو زخمی ہوگئے تھے۔
چار روزہ میچ کے لئے انڈین انڈر۔19ٹیم اس طرح ہے:
انوج راوت( کپتان و وکٹ کیپر)، اتھرو تائڈ، دیودت پدیککل، آرین جویال ( نائب کپتان اور وکٹ کیپر)، یش راٹھور، آیوش بڈونی، سمیر چودھری، سدھارتھ دیسائی، ہرش تیاگی، وائی ڈی منگوانی، ارجن تندولکر، نہال وادھرا، آکاش پانڈے، موہت جنگرا اور پون شاہ۔

 

 

یک روزہ سیریز کے لئے ٹیم اس طرح ہے:
آرین جیال( کپتان اور وکٹ کیپر)، انوج راوت ( وکٹ کیپر)، دیودت پدیککل، اتھرو تائڈ، یش راٹھوڑ، آیوش بڈونی، سمیر چودھری، سدھارتھ دیسائی، ہرش تیاگی، وائی ڈی منگوانی، اجے دیو گوڈ، وائی جیسوال، موہت جنگرا، آکاش پانڈے اور پون شاہ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *