علامہ شبلی نعمانی سوسائٹی کی جانب سے روزہ افطار

roza-iftar
لکھنؤ:راجدھانی کے خرم نگر علاقہ میں شاداب کالونی میں علامہ شبلی نعمانی سوسائٹی کی جانب سے ارشد اعظمی کی رہائش گاہ پر ایک عظیم الشان روزہ افطار پارٹی کا انعقاد کیاگیا ۔اس موقع پر ہزاروو ں کی تعداد میں روز ہ داروں نے شرکت کی ۔ اس روزہ افطار کی خصوصیت یہ بھی تھی کہ غیر مسلم حضرا ت نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ اس کے علاوہ شہر کے معززین ، و پر وانچل کے لوگ خاص طور سے شامل تھے ۔ روزہ افطار کی میزبانی میں خاص طور سے مسعود احمد ، ارشد اعظمی ، محمد ارشد نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ روزہ افطار پارٹی میں خصوصی طور سے معززین شہر میں رضوان احمد سابق ڈی جی پی ، سابق وزیر نسیم الدین صدیقی ،کانگریس کے میڈیا سیل کے انچار ج ڈی آر مدان ، بودھ لال شکلا ، راجیندر پانڈے ، انیس انصاری سابق آئی اے ایس ، وسیم احمد آ ئی پی ایس ، ہشام الدین صدیقی ، قمبرقیصر ، طارق صدیقی ، سلمان بشر ، وسیم حیدر ، رہبر جون پوری ، حسن کاظمی ، ملک زادہ پر ویز ، عثمان ٹوڈے کباب والے ، ضیاء الحسن عثمانی ، غفران نسیم ، نیو ز 18 طارق قمر ، گلزار ، خالد اعظمی ، ارشد صدیقی ، ہلال نقوی ، ذیشان حیدر ، امیر حیدر ، غفران ، ایو ب صدیقی ، غفران علوی ، آ نندجگران ، سچان صاحب ، ڈاکٹر بی ڈی سنگھ ، ڈاکٹرکوثر عثمان ڈاکٹرندیم ، ڈاکٹر شاہد ، ڈاکٹر ظفر ، شاہد آفتاب ریٹائرڈ ای ڈی ، مقید احمد ، اقبال صاحب ، نسیم خان ، جبران ، ریحان ، بدرالدین ، علی میاں ، مولانا عبد الحق ، مولانا رئیس ،پروفیسر حامد ، سمیت ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ مغرب کی نماز امام مسجد مولاناجابرنے ادا کرائی ۔ آ خر میں علامہ شبلی نعمانی سوسائٹی کے سکریٹری ارشد اعظمی نے مہمانوں کاشکریہ ادا کیا ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *