روحانی گرو بھیّوجی مہاراج نے خودکوگولی ماری، موت

baiyyuji-maharaj
اندورکے سنت بھیّوجی مہاراج نے آج منگل دوپہرخودکوگولی مارکرخودکشی کرلی۔اندورکے بامبے اسپتال میں ان کی (روحانی گروبھیوجی مہاراج )کی موت کی تصدیق کی ہے۔ ان کے خودکشی کے پیچھے گھریلووجہ بتائے جارہے ہیں۔حال ہی میں انہو ں نے شادی کی تھی۔بھیوجی مہاراج اس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب انّا آندولن کے وقت انہو ں نے سرکارکے ساتھ بات چیت میں بڑااہم رول اداکیاتھا۔اس آندولن کے وقت شردیادونے بھیوجی مہاراج کی تنقیدبھی کی تھی۔
ابھی کچھ دنوں پہلے ہی انہیں مدھیہ پردیش سرکار نے انہیں ریاستی وزیرکادرجہ آفرکیاتھا، حالانکہ انہو ں نے اسے لینے سے انکارکردیاتھا۔ بھیّوجی مہاراج ہمیشہ ہی اپنے اسٹائل کے لئے جانے جاتے تھے،اس کے علاوہ انہیں کئی بارسیاسی موقعوں پربھی دیکھاگیاتھا۔بہرحال بھیوجی مہاراج کے بھکتوں میں کئی نامی گرامی ہستیاں شامل تھیں ۔وہ فیشن ڈیزائنرتھے بعدمیں روحانی گروکی طرف موڑگئے۔بھیوجی مہاراج کوہائی پروفائل سنت کہاجاتارہاہے۔ ان کا اصلی نام ادے سنگھ دیشموکھ تھا اوروہ مدھیہ پردیش کے شوجانپورکے زمیندارخاندان سے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *