راشدخان نے بنایاورلڈریکارڈ

rashid-khan
افغانستان نے دہرہ دون میں کھیلئے گئے پہلے ٹی 20میچ میں بنگلہ دیش کو45رن سے شکست دی۔اس مقابلے میں افغانستان کی جیت کے ہیرورہے مسٹری اسپنرراشدخان۔انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی 20میں چ میں تین وکٹ لیتے ہوئے اپنی ٹیم کوجیت دلانے میں اہم رول اداکیا۔راشد نے بلے بازی میں صرف دوگیندکھیلی اورایک چھکابھی لگائے۔لیکن اس مقابلے میں راشد نے ایک عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔
بنگلہ دیش کے خلاف تین وکٹ لیکرراشدنے ایک عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔راشداب بین الاقوامی ٹی 20میچ کرکٹ میں سب سے جلدی 50وکٹ لینے والے گیندبازبن گئے ہیں۔راشدنے یہ کمال صرف دوسال 220دن میں کیاہے۔اپنے 31ویں میچ میں راشد نے یہ کامیابی اپنے نام کیا اوروہ اس مقام تک تیزی سے پہنچنے والے مشترکہ طورپر دوسرے گیندبازبھی بن گئے ہیں۔راشدسے پہلے یہ کام جنوبی افریقہ کے اسپنرعمران طاہر نے 31میچوں میں 50ٹی 20وکٹ لیکرحاصل کیاتھا۔ٹی 20کرکٹ میں سب سے کم میچوں میں 50چٹکانے کا کرشمہ سری لنکاکے اجنتھا مینڈس کے نام درج ہے۔انہو ں نے صرف 26میچوں میں وکٹوں کی سنچری لگانے کا کمال کیاتھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *