جموں وکشمیرمیں گورنرراج نافذ، صدر رام ناتھ کوند نے دی منظوری

nn
جموں وکشمیر میں منگل کوآئے سیاسی بحران کے بیچ محبوبہ مفتی حکومت کے گرنے کے بعد صدر رام ناتھ کووند نے گورنر راج نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔وہیں جموں وکشمیرکے گورنرنے سرحدسیکوریٹی کی جائزہ کولیکرمیٹنگ بلائی ہے۔بتادیں کہ بی جے پی کے پی ڈی پی کے ساتھ اتحاد توڑنے کے ساتھ یہاں نئی حکومت کے قیام کے امکان نظر نہیں آنے کے درمیان یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔19جون بروزمنگل کوبی جے پی نے محبوبہ مفتی کی پارٹی پی ڈی پی سے اتحادتوڑکرسرکارسے حمایت واپس لیکرخودالگ کرلیاتھا۔اتناہی نہیں،بی جے پی نے پریس کانفرنس کرکے ریاست میں صدرراج نافذکرنے کا مطالبہ بھی کیاتھا۔
خیال رہے کہ جموں و کشمیر میں بی جے پی۔پی ڈی پی اتحاد ٹوٹنے کے بعد وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ اس کے بعد کوئی بھی پارٹی حکومت بنانے کیلئے اتحاد کرنے کو تیار نہیں ہے۔بہرکیف جموں وکشمیرمیں صدر رام ناتھ کوند نے دی گورنر راج کے نفاذ کو منظوری دے دی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *