جموں وکشمیر:راجناتھ سنگھ ضلع کپواڑہ میں، فوج کے گشتی دستہ پر دہشت گردانہ حملہ 

rajnath-singh
وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ اپنے جموں وکشمیردورے کے دوسرے دن کپواڑا میں ہیں۔وہ سرحدپرپاکستانی گولی باری سے متاثرخاندانوں سے بھی ملیں گے۔ساتھ ہی بارڈر کے حالات کا بھی جائزہ لیں گے ۔راجناتھ سنگھ کے ساتھ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی اورمرکزی ریاستی وزیرجتیندرسنگھ بھی موجودہیں۔اس بیچ انہو ں نے گورجربکروال کمیونٹی کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی ہے۔قابل توجہ بات یہ ہے کہ جہا ںآج وزیرداخلہ کپواڑہ کے دورے پرہیں ،وہیں جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ہندواڑہ کے ہرل علاقہ میں جمعہ کے روز دہشت گردوں نے فوج کی 30راشٹریہ رائفلس(آر آر)کی گشتی ٹیم پر حملہ کر دیا۔ ا س کے بعد فوج نے بھی جوابی کاروائی کرتے ہوئے گولہ باری کی۔
کچھ دیر تک دونوں طرف سے چلی گولہ باری کے درمیان دہشت گرد موقع سے فرار ہو گئے۔ اس حملہ میں کسی کے بھی مرنے یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ سیکورٹی دستوں نے حملہ کے فوراً بعد پورے علاقہ کو گھیر کر دہشت گردوں کو پکڑنے کے لئے تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *