دہلیمیں بڑاانکاؤنٹر:موسٹ وانٹیڈ راجیش بھارتی سمیت گینگ کے 4انعامی بدمعاش ڈھیر

encounter
دہلی پولس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے انکاؤنٹرکے بعد ایک لاکھ کے انعامی بدمعاش راجیش بھارتی کواس کے چارساتھیوں کے ساتھ مارگرایاہے۔مرنے والوں میں اس کا خاص ساتھی سنجیوودروہی بھی ہے۔دہلی پولس کے ذرائع کے مطابق، ہفتہ کوفتح پور بیری کے پولس کی اسپیشل سیل اوردہلی کے موسٹ وانٹیڈ راجیش بھارتی گینگ کے بیچ مڈبھیڑمیں چاربدمعاشوں کی موت ہوگئی، جبکہ ایک زخمی ہوگیاہے۔مرنے والوں میں راجیش بھارتی کے ساتھ اس کے قریبی سنجیوبھی ہے۔ سنجیوروہتک کا رہنے والا تھا اوربیحدخونخوارتھا۔ وہیں بتایاجارہاہے کہ آج ہفتے کوہوئے انکاؤنٹرمیں جیندکانامی بدمعاش راجیش کنڈیلا بھی ماراگیاہے، لیکن اس کی تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔
جانکاری کے مطابق، یہ مڈبھیڑچھترپور علاقے میں ہوئی۔اس میں راجیش بھارتی سمیت گینگ کے 5بدمعاشوں کوگولی لگی، جس میں 4بدمعاشوں کی موت ہوگئی، وہیں مڈبھیڑ میں دہلی پولس کے 6پولس اہلکاربھی زخمی ہوئے ہیں۔دہلی پولس کوخبرملی تھی کہ راجیش بھارتی اپنے گینگ کے بدمعاشوں کے ساتھ بڑی واردات کوانجام دینے کیلئے چھترپور میں آنے والا ہے۔اس پرپولس نے پہلے ہی اپنا جال بچھادیاتھا۔اس کے بعد آس پاس گھیرابندی کرنے کے ساتھ پولس نے راجیش بھارتی کے ٹھکانے پرپولس چھاپے ماری بھی شروع کردی ۔اس بیچ وہ ہریانہ میں رجسٹرڈ ایچ آر 959نمبرکی کار سے بھاگنے لگے۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس کے نمبربھی غلط تھے۔ گھیرابندی کے بیچ پولس کودیکھتے ہی راجیش بھارتی نے ساتھیوں کے ساتھ فائرنگ شروع کردی ۔اس پرپولس نے بھی جواب دیناشروع کیا۔ بتایاجاتاہے کہ دونوں جانب سے کئی راؤنڈ فائرنگ ہوئی۔ مڈبھیڑ میں راجیش بھارتی گینگ کے پانچ بدمعاشوں کوگولی لگی، جس میں سے راجیش سمیت چارکی موقع پرہی موت ہوئی ،جبکہ ایک بدمعاش بری طرح زخمی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *