راجستھان بی جے پی کا صدرکون ہوگا ، فیصلہ آج

raje-amit
راجستھان میں گذشتہ دومہینے سے بی جے پی کے پردیش صدرکولیکرچل رہے گھمسان کے بیچ بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے سی ایم وسوندھراراجے سمیت راجستھان کے سبھی بڑے لیڈروں کوملنے کیلئے بلایاہے۔راجستھان میں بی جے پی صدر کو لے کر کئی مہینے سے ریاست کی وزیراعلیٰ وسندھرا راجے سندھیا اور مرکزی بی جے پی صدر امت شاہ میں رضامندی نہیں بن پارہی ہے۔ امید ہے کہ آج 13جون2018کو رضامندی بن جائے گی اور مرکز کی طرف سے کچھ فیصلہ کردیا جائے گا۔ راجستھان میں ہوئے ضمنی الیکشن میں بی جے پی کی شکست کے بعد مرکزی بی جے پی صدر نے راجستھان بی جے پی کے صدر پرنامی سے استعفیٰ لے لیا تھا، اور گجیندر سنگھ شیخاوت کو صدر بنائے جانے کا اعلان کردیا گیا تھا۔ لیکن اپنی ہر بات ماننے والے پرنامی کی جگہ مرکزی وزیرمملکت گجیندر سنگھ شیخاوت کو راجستھان بی جے پی صدر بنائے جانے کے اعلان سے ناراض وزیراعلیٰ وسندھرا راجے سندھیا نے ان کی تقرری کی مخالفت کرنا شروع کردیا جس کی وجہ سے2مہینے سے صدر عہدہ پر تقرری کا معاملہ لٹکا ہوا ہے۔ اس دوران وسندھرا راجے سندھیا کئی مرتبہ دہلی آئیں۔ امت شاہ ودیگر لیڈروں سے ملاقات کی۔ریاستی بی جے پی صدر کے ساتھ اس تعلق سے کئی مرتبہ میٹنگ ہوئی۔ شیخاوت کی جگہ دیگر نام بھی سامنے آئے۔ ان میں کسی کے نام پر بھی وسندھرا راجے سندھیا راضی نہیں ہوئیں، کیونکہ ان میں کوئی بھی ان کے خیمہ کا یا ان کا پسندیدہ آدمی نہیں تھا۔ جو بھی نام سامنے آئے وہ وسندھرا مخالف خیمہ کے تھے، یا ایسے لوگ تھے جن کو وسندھرا بالکل پسند نہیں کرتی ہیں۔ یا جن سے وسندھرا کی پٹتی نہیں ہے۔ ایسی حالت میں 13جون کو دہلی میں ہونے والی میٹنگ میں کوئی ایسا نام طے کیا جائے جس پر وسندھرا راجے بھی راضی ہوجائیں اور امت شاہ بھی راضی ہوجائیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *