یوتھ کانگریس کارکنان پرلاٹھی چارج کے خلاف راج ببرکا دھرنا

raj-babbar
اترپردیش میں منگل کوپارٹی کارکنان پرہوئے لاٹھی چارج کے خلاف آج یوپی کانگریس صدرراج ببرسمیت کئی بڑے پارٹی کارکنان مظاہرہ کررہے ہیں۔ راج ببرپولس کے ذریعہ یوتھ کانگریس کارکنوں کی پٹائی ولاٹھی چارج کے خلاف آج (بدھ)کو حضرت گنج واقع جی پی او پارک میں دھرنا پربیٹھ کرمظاہرہ کررہے ہیں۔ ان کے ساتھ یوتھ کانگریس کے قومی صدر کیشوچندر یادو بھی موجودرہے۔احتجاجی مظاہرہ شروع کرنے سے پہلے راج ببرکے ساتھ سبھی پارٹی کارکنان مہاتماگاندھی کے مجسمہ پرگلاب چڑھائے اوراس کے بعد سب لوگ دھرنے پربیٹھ گئے۔ اس موقع پرکانگریس کے ریاستی صدر راج ببر نے کہا کہ حکومت کی تانا شاہی نہیں چلے گی۔ یوتھ کانگریس کے کارکنان پولس کی لاٹھی چارج سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ مفاد عامہ کے مدعوں پر کانگریس کی جدوجہد جاری رہے گی۔
راج ببر نے کہا کہ پولس انتظامیہ نے جس طرح یوتھ کانگریس کے کارکنوں کو بغیر کسی آرڈر کے مارا اور پٹائی کی ، وہ درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ کانگریس نے جو پہل کی ہے ، ان کے ساتھ کانگریس کا ایک ایک کارکن چلے گا۔
قابل ذکر ہے کہ انڈین یوتھ کانگریس کے قومی صدر کیشو چندر یادوکی قیادت میں یوتھ کانگریس کے کارکن بدعنوانی ، مہنگائی اور مودی حکومت کے ذریعہ کئے گئے وعدے پورے نہ کرنے کے احتجاج میں مظاہرے کر رہے تھے۔ مظاہرے کے دوران پولس نے یوتھ کانگریس کارکنوں پر منگل کے روزلاٹھی چارج کیا تھا۔ پولس کے لاٹھی چارج میں کانگریس رہنما اجے کمار للو، کیشوچند ریادواور انکت سنگھ پریہار سمیت درجن بھر کارکنوں کو چوٹیں آئی تھیں۔
دھرنے میں ریاستی کانگریس کے جنرل سکریٹری اور اسمبلی کونسل رکن دیپک سنگھ، کانگریس ترجمان ویریندر مدان، سوشل میڈیا کے انچارج شیوپانڈے۔ اجائے خان اچھو اور اتر پردیش یوتھ کانگریس سینٹرل زون انچارج اونیش شکلا نے بطور خاص موجودگی درج کرائی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *