دہلی -این سی آرمیں موسم ہواسہانا

rains-in-delhi-ncr
دہلی -این سی آرکے لوگوں کوچلچلاتی وامس بھری گرمی سے راحت ملی ہے۔ دہلی -این سی آر میں موسم نے کروٹ لی ہے۔منگل کی شام سے ہی موسم کافی سہاناہوگیاہے۔ہلکی ہلکی بارش ہورہی ہے، جس سے گرمی کاقہرجھیل رہے لوگوں کوبڑی راحت ملی ہے۔بدلے موسم کا لطف اٹھانے کیلئے کثیرتعدادمیں لوگ راج پتھ پہنچے ہیں ۔
آج بدھ کوصبح تقریباً پانچ بجے شروع ہوئی بارش سے دہلی این سی آرکے درجہ حرارت میں اچانک گرواٹ آئی ہے۔گذشتہ شام سے اورآج صبح دہلی این سی آر(نوےئڈا، گریٹرنوئیڈا اورغازی آباد)کے آسمان پربادل چھائے رہے اورآج صبح سے کہیں ہلکی ،کہیں ہلکی تیزبارش بھی ہوئی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *