سنگھ عزت ہتک معاملے میں راہل گاندھی پرالزام طے

rahul-gandhi
مہاراشٹرکے ٹھانے ضلع کی بھیونڈی عدالت نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) کے مجرمانہ عزت ہتک معاملے میں کانگریس صدرراہل گاندھی پرآج الزام طے کردےئے۔راہل گاندھی کوآئی پی سی دفعات 499اور500کے تحت ملزم بنایاگیاہے۔
خیال رہے کہ راہل گاندھی نے گذشتہ عام الیکشن کے دوران 6مار چ2014کو بھونڈی میں منعقدہ انتخابی ریلی میں آرایس ایس کومہاتماگاندھی کی موت کا ذمہ داربتایاتھا۔راہل کے اس بیان پرآرایس ایس کی بھونڈی شاخا کے سکریٹری راجیش کونٹے نے مجرمانہ معاملہ درج کرایاتھا۔جب جسٹس اے آئی شیخ نے الزام طے کئے تب راہل گاندھی نے کہاکہ ’ میں قصوروارنہیں ہوں‘‘۔غورطلب ہے کہ 2مئی کوعدالت نے راہل گاندھی کوحاضرہونے اوراس معاملے میں اپنی دلیل رکھنے کاحکم دیاتھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *