راہل گاندھی کی افطارپارٹی آج

rahul
کانگریس صدرراہل گاندھی آج افطارپارٹی دیں گے۔کانگریس صدربننے کے بعد راہل کی یہ پہلی افطارپارٹی ہے۔اس سے پہلے کانگریس صدررہنے کے دوران سونیاگاندھی نے 2015میں افطارپارٹی کا انعقاد کیاتھا۔تاج پلیس ہوٹل میں ہونے والی راہل کی افطارپارٹی میں کانگریس کے لیڈروں کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کے بھی کئی لیڈرشرکت کریں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق، اس پارٹی میں اپوزیشن کے کئی لیڈرپہنچیں گے، جس میں کرناٹک کے سی ایم ایچ ڈی کمارسوامی،جے ڈی ایس کے صدرایچ ڈی دیوگوڑا کانام شامل ہے۔اس کے علاوہ یوپی کے دوبڑے لیڈر اکھلیش یادو اورمایاوتی کے بھی پہنچنے کی امیدہے۔ کہاجارہاہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کوبھی کانگریس کی طرف سے اس پارٹی میں آنے کیلئے کارڈ بھیجاگیاہے۔ اس کے علاوہ ملائم سنگھ یادو، شرد یادو، شرد پوار، سیتارام یچوری، تیجسوی یادوکے شامل ہونے کی ا میدہے۔
اس سے پہلے یہ خبرآئی تھی کہ راہل گاندھی کی طرف سے افطارپارٹی میں سابق صدرجمہوریہ ہندپرنب مکھرجی کودعوت نامہ نہیں بھیجاگیاہے۔اس خبرکی تردیدکرتے ہوئے پیرکوکانگریس نے کہاکہ پرنب مکھرجی کودعوت نامہ بھیجاگیاہے۔اس دعوت کوانہو ں نے قبول بھی کیاہے۔کانگریس ترجمان رندیپ سرجیوالانے ٹویٹ کے ذریعہ اس کی جانکاری دی ہے۔
بہرحال ایک طرف دہلی ، ہریانہ اورپنجاب میں عام آدمی پارٹی اورکانگریس کے بیچ اتحادہونے کی خبرہے۔ وہیں دوسری طرف کانگریس صدرراہل کی افطارپارٹی میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال کونہیں بلایاگیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *