آج پی ایم مودی ایس سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے چین روانہ

pm-modi
وزیراعظم نریندر مودی شنگھائی تعاون تنظیم، ایس سی او سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے آج 9جون کو چین کے دو روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔ ایک مہینے کے اندرمودی کا چین کا یہ دوسرادورہ ہوگا۔ چین میں آج سے شروع ہورہے دو دن کے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) چوٹی کانفرنس میں شامل ہونے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی چین روانہ ہوچکے ہیں۔ یہ کانفرنس چین کے ساحلی شہر کنگڈاو میں ہونے والی ہے۔اس دوران وزیراعظم نریندر مودی اور چین کے صدر جمہوریہ شی جنپنگ کی ملاقات بھی ہوگی۔ وزیر اعظم نریندر مودی 42 دن بعد ایک بار پھر چین کے صدر شی جنپنگ سے ملیں گے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے گذشتہ نئی دہلی میں نامہ نگاروں کو تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ سربراہ اجلاس کے دوران علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ 9 اور10 جون کو چین میں منعقد شنگھائی تعاون تنظیم کونسل کے ملکوں کے سربراہوں کی 18ویں میٹنگ کی صدارت صدر شی جن پنگ کریں گے۔ جون 2017 میں بھارت کے ایس سی او کارکن بننے کے بعد یہ تنظیم کی پہلی سربراہ میٹنگ ہوگی۔ترجمان نے مزید کہا کہ جناب مودی کل چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ باہمی تبادلہ خیال کریں گے جس کے بعد اتوار کو سربراہ اجلاس منعقد ہوگا۔ کمار نے کہا کہ بھارت کی توجہ دہشت گردی سے لڑائی میں تعاون کو مستحکم کرنے، رکن ممالک کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے اور خطے میں امن واستحکام پیدا کرنے پر مرکوز ہوگی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *