پی ایم مودی نے کمارسوامی اورمنیکابتراکودیافٹنیس چیلنج

modi
وزیراعظم نریندرمودی نے بین الاقوامی یوگ دیوس سے پہلے یوگ کرتے ہوئے اپناایک ویڈیوسوشل میڈیاپرڈالاہے اورکرناٹک کے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی اورٹیبل ٹینس کھلاڑی منیکابتراکوفٹنیس چیلنج دیاہے۔ٹویٹرپرڈالے گئے تقریباً دومنٹ کے اس ویڈیومیں پی یم مودی یوگ کرتے ہوئے اورٹریک پرچہل قدمی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں وہ یوگا، عناصرخمسہ ، زمین، پانی، آگ، ہوا اور آسمان سے متاثر ٹریک پر ٹہلتے دکھائی دے رہے ہیں۔ انہو ں نے لکھاہے کہ یہ انتہائی تازگی اور پھر سے کایا کلپ کرنے والا ہے۔ میں سانس سے متعلق پریکٹس بھی کرتا ہوں۔ ہم فٹ تو انڈیا فٹ‘‘۔نریندر مودی نے بدھ کو ٹویٹ کرکے ملک کے لوگوں سے کچھ وقت فٹنس پر دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا،کسی بھی قسم کی ایکسرسائز کی ورزش جس کے ساتھ آپ ایزی ہیں تو آپ کو اپنی زندگی میں مثبت فرق نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ان لوگوں کو نامزد کرنے میں خوشی ہے۔ انہوں نے نامزد لوگوں میں جنتا دل (ایس) لیڈر کمارسوامی، دولت مشترکہ کھیلوں میں سب سے زیادہ تمغے جیتنے والے منیکا بترا اور 40 سال سے زیادہ عمر کے آئی پی ایس افسران کے نام گنائے۔بہرکیف وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو ٹوئٹر پر اپنا فٹنس ویڈیو پوسٹ کیا ہے جس میں وہ دھیان لگاتے اور ٹریک پر واک کرتے نظر آ رہے ہیں۔
عیاں رہے کہ گذشہ ماہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے وزیر اعظم کو فٹنس چیلنج دیا تھا جسے انہوں نے قبول کر لیا تھا۔ چیلنج کے تقریبا ایک ماہ بعد وزیر اعظم مودی کا تقریبا ڈیڑھ منٹ کا فٹنس ویڈیو سامنے آیا ہے۔ تب مودی نے ٹویٹر پر جواب دیا تھا کہ وہ جلد ہی اپنا فٹنس ویڈیو اپ لوڈ کریں گے۔کوہلی کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے مئی میں نریندر مودی نے لکھا تھا کہ چیلنج قبول ہے وراٹ۔ میں اپنا فٹنس ویڈیو جلد ہی شیئر کروں گا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *