یوم ماحولیات پر شجرکاری و بیداری پروگرام کا انعقاد

Plantation
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو)میں عالمی یوم ماحولیات پر مختلف شعبوں کی جانب سے شجرکاری کی گئی اور ماحولیات کے تحفظ کا عہد کیا گیا۔ یونیورسٹی کے ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج میں کے جی ایم یو لکھنؤ کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر پردیپ ٹنڈن، جے پور کی ڈاکٹر انجلی کپور، پی جی آئی ایم ایس روہتک کے ڈاکٹر آر کے شرما اور شملہ کے ڈاکٹر کے ایس نیگی نے پودے لگائے۔شجرکاری مہم میں تقریباً سبھی اساتذہ، طلبہ اور غیرتدریسی عملہ نے حصہ لیا۔ اس موقع پر کیمپس کو صاف ستھرا رکھنے کی مہم بھی چلائی گئی۔کالج پرنسپل پروفیسر آر کے تیواری نے اس موقع پر کہاکہ ہمیں پلاسٹک کا استعمال ترک کرنا ہوگا اور زیادہ سے زیادہ پودے لگاکر ماحولیات کے تحفظ کی فکر کرنی ہوگی۔ مسٹر عمرالدین ، محترمہ سمرین اور دیگر نے ماحولیات کے تحفظ کے لئے پلاسٹک کے استعمال کو ترک کرنے کا عہد کیا۔
دوسری طرف سنٹر برائے تعلیم بالغاں کے کانفرنس ہال میں یومِ ماحولیات پر بیداری پروگرام منعقد کیا گیا جہاں سنٹر کے ڈائرکٹر پروفیسر محمد گلریز نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عالمی حدّت سے گلیشیئر پگھل رہے ہیں اور سمندروں کی سطح خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے، جس سے کرّ�ۂ ارض کو خطرہ لاحق ہے۔ انھوں نے ماحولیات کے تحفظ کے لئے ہر محاذ پر کام کرنے کی اپیل کی۔ ڈپٹی ڈائرکٹر ڈاکٹر عائشہ منیرہ رشید نے کہاکہ ہمیں رفتہ رفتہ پلاسٹک کے تھیلوں کا استعمال چھوڑدینا چاہئے اور کپڑوں کے تھیلوں کا استعمال کرنا چاہئے ۔ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شمیم نے یوم ماحولیات کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالی۔پروگرام کے اختتام پر اسسٹنٹ پروفیسر مشرف جہاں نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *