پاکستان انتخابات: حافظ سعید کے 200سے زیادہ امیدوار الیکشن لڑیں گے

hafiz-saeed
پاکستان میں قومی اور صوبائی اسمبلی سیٹوں پر 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں دہشت گرد حافظ سعید کی تنظیم جماعت الدعوہ (جے یو ڈی)200 سے زیادہ حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کر رہی ہے جبکہ حافظ سعید نے خود الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

لشکر طیبہ دہشت گرد تنظیم کا حصہ جماعت الدعوہ نے اپنا سیاسی سفر ملی مسلم لیگ (ایم ایم ایل)سے شروع کیا لیکن یہ ابھی تک پاکستان الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں ہے۔ عام انتخابات کے قریب آنے کے ساتھ ہی اس نے ایک غیر فعال سیاسی جماعت اللہ اکبر تحریک (اے اے ٹی) کے نام سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے۔

 

جے یو ڈی کے کارکنوں اور حامیوں نے الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی لے لیے ہیں اور وہ اے اے ٹی کے منچ سے اپنے امیدوار کھڑے کر رہے ہیں۔ ایم ایم ایل کے ترجمان احمد ندیم نے کہا ، ’ایم ایم ایل صدر سیف اللہ خالد اور اے اے ٹی چیف احمد باری آئندہ انتخابات میں اے اے ٹی کے منچ پر مشترکہ طور پر امید وارکھڑے کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ سیٹوں کے بٹوارے کے سمجھوتے کے مطابق ایم ایم ایل 200 سے زائد تعلیم یافتہ امیدوار کھڑے کرے گی۔ وہ اے اے ٹی کے انتخابی نشان کرسی پر الیکشن لڑیں گے۔ واضح ہو کہ جے یو ڈی نے ایم ایم ایل کی تشکیل اس وقت کی تھی جب لاہور میں حافظ سعید کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ 30جنوری کو دہشت گردی مخالف قانون کے تحت حافظ سعید اور اس کے ساتھی عبداللہ عبید، ملک ظفر اقبال،عبدالرحمان عابد اور قاضی کاشف حسین کو لاہور میں نظر بند کر لیا گیا تھا۔ دھیان رہے کہ حافظ سعید 26/11 ممبئی دہشت گردانہ حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *