مہاگٹھ بندھن میں چچا نتیش کمارکیلئے کوئی جگہ نہیں:تیجسوی یادو

tejasvi
بہارکے سابق نائب وزیرتیجسوی یادونے ایک بارپھرصاف کردیاہے کہ نتیش کمارکیلئے مہاگٹھ بندھن میں کوئی نہیں ہے۔تیجسوی یادونے کہاہے کہ مجھ پرکتنابھی دباؤ ہو ،لیکن میں چچانتیش کومہاگٹھ بندھن میں آنے نہیں دوں گا۔گذشتہ روزتیجسوی یادونے میڈیاکے سامنے کہاکہ چچاکتنابھی ہاتھ پیرمارلے، لیکن ان کے لئے ہمارے یہاں کے سبھی دروازے بندہوچکے ہیں۔
دراصل ،خبرہے کہ اس سے ٹھیک ایک دن پہلے پیرکووزیراعلیٰ نتیش کمارکی آرجے ڈی سربراہ لالوپرسادیادوسے فون پربات ہوئی۔نتیش کمارنے ان سے ان کے صحت کے بارے میں جانکاری لی تھی۔عیاں رہے کہ آرجے ڈی سربراہ لالوپرسادیادو کا ممبئی میں آپریشن ہواہے۔ان کے فون کال کے ساتھ ہی بحث شروع ہو گئی تھی کہ آر جے ڈی اور جے ڈی یو دوبارہ ساتھ آ سکتے ہیں۔ تاہم، لالو کے بیٹے تیجسوی یادو نے اتحاد میں نتیش کی واپسی کی قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا، اب مہا گٹھ بندھن میں چچا کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
تیجسوی یادونے مزیدکہاکہ بہارمجرموں کا بول بالاہے۔نتیش سرکارپوری طرح فیل ہوچکی ہے۔قتل، عصمت دری اورلوٹ جیسے واقعات میں اضافہ ہواہے۔تیجسوی یادونے کہاکہ اب بہارمجرم اپنے جرم کا ویڈویوبھی بناتے ہیں۔انہو ں نے مزیدکہاکہ بہاربڑھے جرائم کولیکرآرجے ڈی ریاست بھرمیں آندولن کرے گی۔جرائم کے خلاف آرجے ڈی سائیکل جلوس نکالے گی۔تیجسوی نے کہاکہ اس جلوس کی تاریخ کچھ دنوں میں طے ہوجائے گی۔ساتھ ہی انہوں نے بتایاکہ جلوس میں شامل ہونے کیلئے مہاگٹھ بندھن کے لیڈروں کوبھی کہاجائے گا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *