نیوزی لینڈ کی خاتون ٹیم نے کرکٹ دنیامیں تاریخ رقم کی

newzeland
نیوزی لینڈ کی خاتون ٹیم نے بین الاقوامی ونڈے کرکٹ میں ایک پاری میں سب سے زیادہ اسکورکا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ نیوزی لینڈ نے آئرلینڈ کے خلاف ونڈے میچ میں ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرتے ہوئے 4وکٹ 490رن کا ہمالیائی اسکوربنایا، جوبین الاقوامی سطح پر مرد اورخاتون کرکٹ میں سب سے بڑااسکورہے۔ریکارڈ ہدف کا پیچھاکرنے اتری آئرلینڈ کی ٹیم 144رن پرآل آؤٹ ہوگئی ۔اس طرح سے 346رن سے ہارکاسامناکرناپڑا۔
اس سے پہلے بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے بڑا اسکورکاریکارڈ نیوزلینڈ کے ہی نام تھا۔ کیوی خواتین نے پاکستان کے خلاف 29جنوری 1997کوکرائسٹ چرچ میں پانچ وکٹ پر455رن بنائے تھے۔ تقریباً 20سال کے بعد نیوزی لینڈ خاتون کرکٹ ٹیم نے اپناہی ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک نیاعالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ مردکرکٹ میں ایک پاری میں سب سے بڑااسکورکاریکارڈ انگلینڈ کے نام ہے جس نے 30اگست 2016کوپاکستان کے خلاف ناٹنگھم میں تین وکٹ پر444رن کا اسکوربنایاتھا۔
بہرحال نیوزی لینڈ ٹیم کیلئے کپتان سوزی بیٹس نے سب سے زیادہ 151رن بنائے، جس کیلئے انہو ں نے 94گیندوں کاسامناکیا اور24چوکے اوردوچھکے لگائے۔میڈی گرین نے بھی 77گیندوں پر121رنوں کی پاری کھیلی، جس میں 15چوکے ا ورایک چھکاشامل رہا۔
ان کے علاوہ جدیس واکسن نے ناباد62اورامیلیاکیرنے ناباد81رن بنائے ۔آئرلینڈ کے خلاف اس میچ میں نیوزی لینڈ کی طرف سے پہلے وکٹ کیلئے سوزی بیٹس اورجدیس واکسن کے بیچ 172رن کی شراکت ہوئی۔
آئرلینڈ کی طرف سے کارامرے نے 10اووروں میں 121رن دے کر2وکٹ لئے ۔اولسی لٹل، گیبی لیوس اورلارامارٹزنے 92-92رن لٹائے ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *