جھارکھنڈ:گڑھواضلع میں بڑانکسلی حملہ،6جوان شہید

Naxal-Attack-File-photo
جھارکھنڈ کے گڑھواضلع کے چھنجوعلاقے میں منگل دیرشب نکسلیوں کے ذریعے لگائی گئی ایک لینڈمائن کے دھماکے میں 6جوان شہیدہوئے ہیں۔بتایاجارہاہے کہ اس علاقے میں منگل کوشام میں پولس کونکسلیوں کے موجودہونے کی خبرملی تھی۔اس کے بعدپولس نے دیگرسیکوریٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کریہاں سرچ آپریشن شروع کیاتھا۔پولس حکام نے بتایا کہ گڑھوا کے قریب منگل کی دیر شب ماؤنوازوں نے دھماکہ کر پولس کی گاڑی اڑا دی اور اندھا دھند فائرنگ بھی کرنی شروع کردی۔ اس میں پولس کے 6 جوان شہید ہو گئے۔ ماؤنوازوں نے زخمی جوانوں کے اسلحہ بھی لوٹ لئے۔ اس واقعہ میں جھارکھنڈ جگوار فورس کے چھ جوان شہید ہو گئے۔ دھماکے میں پانچ جوان زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان میں ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ اس حادثہ کے بعد دیر شب تک تصادم جاری رہا۔
ملی جانکاری کے مطابق، سخت گھیرابندی دیکھ کرنکسلیوں نے سیکوریٹی فورسزپرفائرنگ شروع کردی۔اس بیچ یہاں راستے میں لگائی گئی لینڈ مائن میں دھماکہ کردیاگیا، جس میں 6جوان شہیدہوگئے۔گڑھواپولس ڈپٹی انسپکٹرجنرل وپول شکلانے بتایاکہ یہاں ہوئے اس حملے میں کئی جوان زخمیہوگئے، جنہیں علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔شکلانے بتایاکہ اس حملے کے بعدعلاقے میں اضافی سیکوریٹی فورسزتعینات کئے گئے ہیں اورنکسلیوں سے مڈبھیڑجاری ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *