ممبئی :33منزلہ عمارت کے ٹاپ فلورپرلگی بھیانک آگ،90لوگوں کوبچایاگیا

building
ممبئی کے ورسی میں 33منزلہ عمارت میں آگ لگی ہے۔ آگ عمارت کے ٹاپ فلورمیں لگی ہے۔بتایاجارہاہے کہ اس عمارت میں اداکارہ دپیکاپدکون کا بھی گھرہے۔دپیکااس عمارت میں 26ویں فلورپررہتی ہے۔ فائربرگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوع پرپہنچ چکی ہے اورآگ بجھانے کا کام جاری ہے۔ممبئی پولس نے ٹویٹ کرکے کہاہے کہ فائربرگیڈ اہلکارموقع پرموجودہے اورآگ بجھانے کا کام جاری ہے۔وہ اپنی طرف سے آگ بجھانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔بتایاجارہاہے کہ ممبئی کے ورسی علاقے میں 33منزلہ عمارت میں بھیانک آگ لگ گئی ، عمارت کی 32ویں منزل پرآگ لگی ہے، موقع پر8فائربرگیڈ کی گاڑی پہنچی ہے۔آگ اتنابھیانک ہے کہ اوپرکی دو-تین منزلوں پرپھیل گئی ہے۔یہ عمارت ورسی کے ویرساورکرمارگ پرموجودہے۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ کا پتہ نہیں لگ پایا ہے۔
building1
اس عمارت کی 33ویں کی منزل پردوپہر2بجکر16منٹ آگ لگنے کی جانکاری فائربرگیڈ کوملی۔بتایاجارہاہے کہ فائربرگیڈ موقع پرپہنچ 90-95لوگوں کوبحفاظت بچالیاہے۔ خبرلکھے جانے تک اس آگ میں کسی کی موت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *